Monday, April 26, 2021

Verb فعل

 

السلام علیکم دوستو! سب سے پہلے حمد و ثنا اس رب کریم کی جس با برکت ذات نے ہمیں قلم کے ذریعہ سے لکھنا سکھایا اور کتاب کے ذریعہ سے پڑھنا۔ درود و سلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو کہ خاتم النبین ہیں اور جن کے بعد کسی نبی کے مبعوث ہونے کا تصور نہیں ہے اور جن کی بدولت ہم مسلمان ہوئے اور جن کے قدموں کی خاک کے طفیل ہمیں اللہ پاک نے ہدایت بخشی۔ آپ سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں تو آئیے اپنے اس سبق کا آغاز کرتے ہیں۔
خیر اندیش
احسان الحق ؔ
فعل
(Verb)
تعریف:
Verb یا فعل کسے کہتے ہیں؟ تو دوستو اس کی بہت آسان سی تعریف ہے اور وہ یہ کہ ’’کسی بھی کام کے کرنے یا ہونے کو فعل کہتے ہیں اور اسے انگریزی زبان میں Verb کہا جاتا ہے۔‘‘
وضاحت:
    ایسا کوئی بھی لفظ جو کسی کام کے کرنے یا ہونے کو ظاہر کرتا ہے فعل کہلاتا ہے۔ آپ نے اکثر یہ جملہ سنا ہو گا کہ ’’اُس بندے کے اس فعل کی وجہ سے میرا دل بہت خوش ہوا۔‘‘ یعنی اس انسان کے اِس عمل کی وجہ سے یا ایسا کوئی کام کرنے کی وجہ سے میرا دل بہت خوش ہوا۔ جیسا کہ ہم میں سے اکثر لوگوں کی یہ عادت ِ شریفہ بن جاتی ہے کہ نیکی کے کسی کام میں پیچھے نہیں ہٹتے اور بڑھ چڑھ کر ثواب کی نیت سے اچھے و بھلے کاموں کو کرتے ہیں۔بس اسی مثال کو مدنظر رکھتے ہوئے اب یہاں کچھ جملے اردو اور انگریزی میں لکھے جاتے ہیں۔
Verb کی مثالیں:
1. نماز پڑھنا۔اسے انگریزی میں pray کہتے ہیں۔
2- مدد کرنا۔اسے انگریزی میں help کہتے ہیں۔
3- کام کرنا۔اسے انگریزی میں work کہتے ہیں۔
4-تلاوت کرنا۔اسے انگریزی میں reciteکہتے ہیں۔
ذرا غور فرمائیں کہ ہر Verb یا فعل میں کسی نہ کسی کام کے ہونے یا کرنے کا ذکر و اظہار موجود ہے۔
فعل کی چار اقسام:
    دوستو! فعل کی چار اقسام ہوتی ہیں۔
1- فعل متعدیTransitive Verb
2- فعل لازمIntransitive Verb
3- امدادی فعلHelping Verb
4- فعل ِ غیر مکملIncomplete Verb
چلیں اب مثالوں کے ساتھ ان سب کو سیکھتے چلیں۔ یہ بہت کار آمد ہیں اور ہم یہاں آپ کو سب کے متعلق بہت آسانی سے انگریزی میں سکھائیں گے۔ ان شا اللہ
1- فعل متعدیTransitive Verb
ایسے فعل جن کی کوئی object ہو جیسے
I read a book یہاں a book  ایک object ہے۔
He knows me اور اس جملے میں me ایک object ہے۔
2- فعل لازمIntransitive Verb
ایسے فعل ہوتے ہیں جن کا کوئی object نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر۔۔۔
پرندے اڑتے ہیں.Birds fly
لڑکے بھاگتے ہیں.The boys run
دریا بہتا ہے.The river flow
سورج مشرق سے نکلتا ہے.The sun rises in the east


Present Continuous Tense زمانہ حال جاری

 


تمام تعریفیں اور بلندیاں ایک ہی ذات کے واسطے ہیں جو ہر شے کا اصل مالک ہے اور ہر ذی روح پر نگاہ رکھے ہوئے ہے، بے شک اے میرے رب اللہ سبحانہ و تعالیٰ تجھ سے افضل اور اعلیٰ کوئی نہیں اور بے حد و حساب رحمتیں ہوں اور بے حد و حساب سلام ہو ہمارے نبی رسول محترم حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کہ جن کے بغیر اس زندگی میں ایک پل بھی سکون کا میسر نہیں ہے اور جن سے ہم اہل ایمان کے قلوب منور ہیں اور شاد ہیں اور آباد ہیں۔ اس ذکر عظیم کے بعد یہ خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس بلاگ میں تمام اردو جاننے اور پڑھنے والے دوستوں کو بالکل مفت انگریزی سکھائی جاتی ہے۔ انگریزی ایک زبان ہے جو اس وقت انٹرنیٹ کی ایک مقبول زبان ہے اور عالمگیر سطح پر بولی اور سمجھی جا رہی ہے۔ لہذا یہی نیک نیتی اس بلاگ کی وجہ ہے تاکہ ہمارے دوست احباب اس زبان کو سیکھ کر آن لائن خاطر خواہ فائدہحاصل کر سکیں۔ اللہ پاک ہمیں اپنی رحمتوں کے سایہ میں رکھے اور ہمیں سیکھنے کی توفیق عطا فرماویں، آمین یا رب العرش الکریم۔ تو دوستو پڑھیں، ربی زدنی علما۔اے میرے پالنے والے میرے علم میں اضافہ فرمائیے۔ربی زدنی علما، اے میرے پالنے والے میرے علم میں اضافہ فرمائیے، ربی زدنی علما، اے میرے پالنے والے میرے علم میں اضافہ فرمائیے، آمین۔

خیر اندیش
احسان الحق  ؔ

زمانہ حال جاری
(Present Continuous Tense)
پہچان:
    اردو کے جملے کے آخر میں جب رہا ہے، رہا ہوں، رہی ہے اور رہے ہیں آ جائے تو ایسا جملہ زمانہ حال جاری کا جملہ کہلاتا ہے۔ مثال کے طور پر ذیل میں کچھ جملے درج کیے جاتے ہیں تاکہ آپ با آسانی سمجھ جائیں کہ یہ جملے زمانہ حال جاری کے جملے ہیں۔ اگر بالفرض ہم یہ کہنا چاہتے ہوں؛
1- میں جارہا ہوں۔
2-ہم آرہےہیں۔
3- وہ بھاگ رہے ہیں۔
4- آپ کھانا کھارہے ہیں۔
5- وہ کرکٹ کھیل رہاہے۔
6- وہ کھانا پکا رہی ہے۔
7- یہ دودھ  پی رہی ہے۔
8- حامد گاڑی چلا رہا ہے۔
    دوستو جیسا کہ آپ نے اوپر دئیے گئے جملوں کو ملاحظہ کیا کہ ہر جملے کے آخر میں رہا ہے، رہا ہوں، رہے ہیں یا رہی ہے آتا ہے لہذا یہاں سے ہم پہچان سکتے ہیں کہ یہ کون سے زمانہ میں رہتے ہوئے بات چیت ہو رہی ہے۔ ایسے جملوں کو ہم انگریزی میں Present Continuous Tense اور اردو میں زمانہ حال جاری کا جملہ کہہ سکتے ہیں۔
اردو سے انگریزی میں بنانے کا طریقہ:
ا    ٓئیے دوستو اب ہم یہ سیکھیں کہ زمانہ حال جاری کے ان جملوں کو اردو سے انگریزی کے قالب میں کیسے ڈھالا جائے گا۔ تو اس کا بہت ہی آسان فارمولا ہے۔ اس لیے ۔۔۔ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
I کے ساتھ am
We, They, You کے ساتھ ہمیشہ are
He, She, It and Single Name کے ساتھ is لگا کر 
Verb کی پہلی فورم کے ساتھ ING کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر لیے گئے اوپر والے جملوں کو اب ہم انگریزی کے قالب میں ڈھالیں گے۔ تو آئیے دیکھیں کہ یہ کیسے کرتے ہیں۔
1- میں جارہا ہوں۔I am going
2-ہم آرہےہیں۔We are coming
3- وہ بھاگ رہے ہیں۔They are running
4- آپ کھانا کھارہے ہیں۔You are eating meal
5- وہ کرکٹ کھیل رہاہے۔He is playing cricket
6- وہ کھانا پکا رہی ہے۔She is cooking meal
7- یہ دودھ پی  رہی ہے۔It is drinking milk
8- حامد گاڑی چلا رہا ہے۔Hamid is driving car
اور اب دوستو ! مزید بہتر طریق سے سمجھنے کے لئے درج ذیل گوشوارے کو بغور دیکھیں۔ یوں آپ کو اس زمانہ کے اردو جملے کو انگریزی میں تبدیل کرنے کی وضاحت بہتر طور پر سمجھ میں آئے گی۔ ملاحظہ فرمائیں۔ فرض کیا کہ ہم ای ہی Verb کا استعمال کریں اور اور وہ GO ہے۔اب اس کو سبھی جملوں میں استعمال کرتے ہیں۔

اوپر والے گوشوارے سے معلوم ہوا کہ سرخ رنگ میں واضح لکیروں کا تعاقب کرتے ہوئے آپ زمانہ حال جاری کے جملے کو کیونکر مکمل کر سکتے ہیں۔ آپ یہ مشق خود سے صرف ایک Verb کو چن کر بھی کر سکتے ہیں۔ جیسے go کی جگہ پر come کر لیں یعنی آرہا ہے تو ing لگانے سے وہ Coming بن جائے گا۔
اوپر دئیے گئے جملوں کو اب پڑھیں۔
.I am going
.We are going
.They are going
.You are going
.He is going
.She is going
.It is going
.Hamid is going
منفی جملہ بنانے کا طریقہ:
    زمانہ حال جاری کے منفی جملے کو بناتے ہوئے ہم
 I کے ساتھ am not
 We, They, You کے ساتھ are not 
He, She, It and single name کے ساتھ  is not
کا استعمال کرتے ہوئے Verb کی پہلی فورم کے ساتھ ing کا اضافہ کرکے جملے کو مکمل کر دیتے ہیں۔ ذیل میں دی گئیں مثالوں سے آپ بخوبی جان لیں گے کہ زمانہ حال جاری کے منفی جملے کو انگریزی کے قالب میں کیسے ڈھالتے ہیں۔
1- میں نہیں جارہا ہوں۔I am not going
2-ہم نہیں آرہےہیں۔We are not coming
3- وہ بھاگ نہیں رہے ہیں۔They are not running
4- آپ کھانا نہیں کھارہے ہیں۔You are not eating meal
5- وہ کرکٹ نہیں کھیل رہاہے۔He is not playing cricket
6- وہ کھانا نہیں پکا رہی ہے۔She is not cooking meal
7- یہ دودھ نہیں پی  رہی ہے۔It is not drinking milk
8- حامد گاڑی نہیں چلا رہا ہے۔Hamid is not driving car
آئیے ایک مثال سے آپ کو مزید واضح کریں۔ فرض کیا ہم ایک Verb لیتے ہیں یعنی Go۔ اب اگر ہر گروپ کے آغازئیے سے جملے کو شروع کریں تو ایک ہی فعل کے ساتھ یہ ایسے جملے بنیں گے۔ نیچے دئیے گئے چارٹ کی مدد سے سرخ لکیروں کے تعاقب میں جائیں اور فعل حال جاری کا جملہ مکمل کر لیں۔


اب آپ کے لئیے مندرجہ بالا جملے انگریزی میں بھی درج کیے جاتے ہیں، ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

.I am not going
.We are not going
.They are not going
.You are not going
.He is not going
.She is not going
.It is not going
.Hamid is not going
سوالیہ جملہ بنانے کا طریقہ:
    زمانہ حال جاری میں جب ہم سوالیہ جملہ بناتے ہیں تو Is, Am اور Are کو انگریزی کے جملے میں سب سے پہلے درج کرتے ہیں۔ اس کے بعد I, we, they, you, he, she, it, single name  کو درج کیا جاتا ہے اور پھر Verb کی پہلی فورم کے ساتھ ing کا اضافہ کرتے ہوئے آخر میں سوالیہ نشان لگا کر جملہ مکمل کر لیا جاتا ہے جیسا کہ درج ذیل مثالوں سے ثابت کیا گیا ہے۔
1-کیا  میں جارہا ہوں؟
?Am I going
2-کیا ہم آرہےہیں؟
?Are we coming
3- کیا وہ بھاگ رہے ہیں؟
?Are they running
4- کیا آپ کھانا کھارہے ہیں؟
?Are you eating meal
5- کیا وہ کرکٹ کھیل رہاہے؟
Is he playing cricket
6- کیا وہ کھانا پکا رہی ہے؟
?Is she cooking meal
7- کیا یہ دودھ پی  رہی ہے؟
?Is it drinking milk
8- کیا حامد گاڑی چلا رہا ہے؟
?Is Hamid driving car
سوالیہ منفی جملہ بنانے کا طریقہ:
    زمانہ حال جاری میں جب ہم سوالیہ منفی جملہ بناتے ہیں تو IsAm اور Are کو انگریزی کے جملے میں سب سے پہلے درج کرتے ہیں۔ اس کے بعد I, we, they, you, he, she, it, single name  کو درج کیا جاتا ہے اور پھر not لگا کر Verb کی پہلی فورم کے ساتھ ing کا اضافہ کرتے ہوئے آخر میں سوالیہ نشان لگا کر جملہ مکمل کر لیا جاتا ہے جیسا کہ درج ذیل مثالوں سے ثابت کیا گیا ہے۔
1-کیا  میں نہیں جارہا ہوں؟
?Am I not going
2-کیا ہم نہیں آرہےہیں؟
?Are we not coming
3- کیا وہ بھاگ نہیں رہے ہیں؟
?Are they not running
4- کیا آپ کھانا نہیں کھارہے ہیں؟
?Are you not eating meal
5- کیا وہ کرکٹ نہیں کھیل رہاہے؟
Is he not playing cricket
6- کیا وہ کھانا نہیں پکا رہی ہے؟
?Is she not cooking meal
7- کیا یہ دودھ نہیں پی  رہی ہے؟
?Is it not drinking milk
8- کیا حامد گاڑی نہیں چلا رہا ہے؟
?Is Hamid not driving car

Friday, April 23, 2021

Present Indefinite Tense زمانہ حال مطلق




نوٹ: ملاحظہ فرمائیں دوستو! اس بلاگ کو HTML میں بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
زمانہ حال مطلق
یعنی
Present Indefinite Tense

محترم دوستو، جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی میں زمانہ کے قیدی ہیں اور زمانہ سے مراد وقت ہے۔ وقت جس میں ہم مقید ہیں وہ تین طرح کا ہر دم ہمارے ساتھ رہتا ہے۔جس وقت میں ہم سب سے رہتے ہیں وہ موجودہ زمانہ یعنی حال ہوتا ہے اور اسی حال میں رہتے ہوئے ہم اپنی زندگی گزارتے ہیں۔
     ہم اسی حال میں اپنے ماضی کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں اور ماضی کے قصے اور واقعات ایک دوسرے کے ساتھ اپنی زبان میں شئیر کرتے رہتے ہیں۔ اکثر دوست مستقبل کے ارادے بھی شئیر کرتے ہیں۔ تو یوں ہمیں معلوم ہو گیا کہ زمانے تین طرح کے ہوتے ہیں۔
ایک زمانہ ماضی جو کہ بیتی یادیں ہوتی ہیں جن کا اکثر ہم ذکر کرتے رہتے ہیں۔
دوسرا مستقبل کا زمانہ جو ابھی نہیں آیا ہوتا لیکن ہمارے خواب و خیالات کی ایک حسین جنت کی مانند ذہن میں کہیں سمایا ہوتا ہے جس کے متعلق ہم اپنے دوستوں اور قریبی ساتھیوں سے ذکر کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور
تیسرا زمانہ وہ جو ہر دم ہمارے ساتھ ساتھ چلتا ہے اور جسے حال یا   ہر دم موجود زمانہ بھی کہا جاتا ہے۔
    تو آئیے دوستو، ہم سب سے پہلے اسی زمانہ کو سیکھتے ہیں  جسے ہم زمانہ حال کہتے ہیں۔ہم یہ سیکھیں گے کہ کیسے ہم اس زمانہ میں رہتے ہوئے جب آپس میں گفت و شنید کرتے ہیں تو انگریزی میں ہم یہ گفتگو کس طرح سے کریں گے کہ ہمارا جملہ بالکل واضح ہو اور انگریزی کی گرائمر کے کلیے اور قاعدے کے مطابق بالکل درست ہو جائے اور اُس میں کوئی غلطی نہ ہونے پائے۔
زمانہ حال کی چار صورتیں بتائی گئی ہیں۔
1- زمانہ حال مطلق
2- زمانہ حال جاری
3- زمانہ حال مکمل
4- زمانہ حال مکمل جاری
آج ہم پہلی صورت کا بغور جائزہ لیں گے ،اسے ہم زمانہ حال مطلق کہتے ہیں۔

اُردو کے جملے میں اسے پہچاننا:
اردو کے جملے کے آخر میں جب تا ہے، تا ہوں ، تی ہے یا تے ہیں آتا ہو تو ایسا جملہ زمانہ حال مطلق کہلاتا ہے۔ مثال کے طور پر
1- میں جاتا ہوں۔
2-ہم آتے ہیں۔
3- وہ بھاگتے﴿بھاگ تےہیں۔
4- آپ کھانا کھاتے ہیں۔
5- وہ کرکٹ کھیلتا  ﴿کھیل تاہے۔
6- وہ کھانا پکاتی ہے۔
7- یہ دودھ پیتی ﴿پی تیہے۔
8- حامد گاڑی چلاتا ہے۔

انگریزی میں بنانے کا طریقہ:
ان اردو کے جملوں کو انگریزی میں بناتے ہوئے ا س بات کا خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں I,We,They,You کے ساتھ  Verb کی پہلی فارم لگائی جاتی ہے اور جملے کو مکمل کیا جاتا ہے۔ جبکہ اگر جملے کا آغاز He, She, It اور کسی واحد نام کے ساتھ ہو جائے تو Verb کی پہلی فارم کے ساتھ s یا  es کا اضافہ کرتے ہوئے جملے کو مکمل کیا جاتا ہے۔
    مثال کے طور پر آپ اوپر دیے گئے پہلے چار جملے بغور ملاحظہ فرمائیں۔
1- میں جاتا ہوں۔میں کو انگریزی میں(I) کہتے ہیں۔ اور جانے کو(go) کہتے ہیں۔ لہذا  میں جاتا ہوں کو I go کہیں گے۔
2-ہم آتے ہیں۔ہم کو انگریزی میں (We) کہتے ہیں اور آنے کو (Come) کہتے ہیں لہذا ہم آتے ہیں کو We come کہیں گے۔اور اِسی طرح اگلا جملہ اب ملاحظہ فرمائیں۔
3- وہ بھاگتے﴿بھاگ تے﴾ ہیں۔وہ بھاگتے ہیں  میں (وہ) بہت سارے افراد کو ظاہر کر رہا ہے جسے انگریزی میں( They) کہتے ہیں۔ اور بھاگنے کی انگلش (Run)ہوتی ہے۔ یوں ہم انگریزی میں اسے تبدیل کرتے ہوئے کہیں گے۔ They run
4- آپ کھانا کھاتے ہیں۔ یہاں (آپ) کو انگریزی میں (You) کہتے ہیں اور کھانا کو (Meal) کہتے ہیں جبکہ کھانے کو (eat)  کہتے ہیں چنانچہ یہ انگریزی میں یوں کہلائے گا۔You eat meal
اَب آئیے یہاں کچھ تکنیکی پہلوؤں پر غور کرتے ہیں۔
میں نے اوپر آپ سے ذکر کیا تھا  کہ اس میں I,We,They,You کے ساتھ  Verb کی پہلی فارم لگائی جاتی ہے اور جملے کو مکمل کیا جاتا ہے۔ اگر آپ غور کریں تو Tenses سیکھنے کے دوران آپ کو دو گروپس اہم دکھائی دیں گے۔ یہ وہ گروپس ہیں جن سے عمومی طور پر جملے کا آغاز ہوتا ہے۔
پہلا گروپ؛ I/We/They/You
دوسرا گروپ؛ He/She/It/Single name
اس وقت ہم نے اپنے جملوں میں صرف پہلے گروپ میں شامل ان الفاظ کا استعمال کیا ہے جو جملوں کے آغاز میں بولے گئے ہیں یعنی I,We,They,You اور ہم نے ان چار جملوں میں Verb بھی استعمال کیے۔ دوستو، آگے بڑھنے سے پہلے میں یہ بتاتا جاؤں  کہ Verb کسی کام کے کرنے یا ہونے کو کہا جاتا ہے۔جیسے اوپر دیے گئے جملوں میں آتے، جاتے، بھاگتے، کھاتے وغیرہ۔ انگریزی میں Verb  کے متعلق تفصیلی جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ بہرحال زمانہ حال مطلق میں پہلے گروپ کے آغازیہ الفاظ کے ساتھ Verb  کی پہلی فارم کا استعمال کرتے ہوئے جملے کو مکمل کیا جاتا ہے اور کچھ بھی اس کے ساتھ اضافہ نہیں کیا جاتا۔ ہم اہل وطن اکثر ایک بہت بڑی غلطی کر جاتے ہیں کہ انگریزی بولتے ہوئے s اور es اور  ing کا بے جا استعمال کرتے ہیں جس سے جملے کے پورے معنی بدل جاتے ہیں اور پڑھے لکھے لوگوں کو یہ سمجھنے میں دقت نہیں ہوتی کہ آپ کتنے پانی میں ہیں۔ اسی لیے ایسے جملوں سے پر ہیز کریں اور صحیح سے انگریزی بولنا، پڑھنا اور لکھنا سیکھ لیں۔ اب آئیے آگے بڑھتے ہیں۔
        دوسرا گروپ اُن آغاز کے لفظوں کا ہے جیسے He/She/It and single name تو ایسے جملے میں Verb کی پہلی فارم کے ساتھ s  اور es کا اضافہ کیا جاتا ہے جیسے کہ اوپر کے دئیے گئے چار جملوں کو اگر ہم انگریزی کے سانچے میں ڈھالیں تو وہ جملے یوں مکمل ہوں گے۔
5- وہ کرکٹ کھیلتا  ﴿کھیل تاہے۔He plays cricket
6- وہ کھانا پکاتی ہے۔She cooks the meal
7- یہ دودھ پیتی ﴿پی تیہے۔It drinks milk
8- حامد گاڑی چلاتا ہے۔Hamid drives the car
یہاں ہم نے آپ کی آسانی کی غرض سےHe/She/It/Single nameاور Verb کی پہلی فارم کے ساتھ s کو سرخ رنگت میں ظاہر کر دیا ہے۔

منفی جملہ بنانے کا طریقہ:
    زمانہ حال مطلق کے جملے کو منفی بناتے ہوئے I,We,They,You کے ساتھ Do not کا استعمال کرتے ہیں اور He, She, It and single name کے جملوں کے ساتھ Does not کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر؛
 1- میں نہیں جاتا ہوں۔I do not go
2-ہم نہیں آتے ہیں۔We do not come
3- وہ نہیں بھاگتے﴿بھاگ تے﴾ ہیں۔They do not run
4- آپ کھانا  نہیں کھاتے ہیں۔You do not eat meal
5- وہ کرکٹ نہیں کھیلتا  ﴿کھیل تاہے۔He does not play cricket
6- وہ کھانا نہیں پکاتی ہے۔She does not cook the meal
7- یہ دودھ نہیں پیتی ﴿پی تیہے۔It does not drink the milk
8- حامد گاڑی نہیں چلاتا ہے۔Hamid does not drive the car
   
سوالیہ جملہ بنانے کا طریقہ:
    اس جملے کو جب سوالیہ جملہ بنانا ہو تو سب سے پہلے Do اور Does کو انگریزی کے جملے میں لے کر آتے ہیں اور پھر گروپ اول اور گروپ دوم کے الفاظ کو لاتے ہیں۔ٓاخر میں Verb کی پہلی فارم کے ساتھ اندراج کرتے ہوئے سوالیہ نشان لگا کر جملہ مکمل کیا جاتا ہے۔ نیچے دیئے گئے بطورِ مثال جملوں سے آپ اِسے با آسانی سیکھ سکیں گے۔
سوالیہ منفی جملہ بنانے کا طریقہ:
    سوالیہ منفی جملہ اُس جملے کو کہا جاتا ہے کہ جس میں کسی کام کے نہ ہونے کا سوال کیا جائے جیسا کہ نیچے درج جملے واضح کر رہے ہیں کہ ہر جملے میں سوال کیا گیا ہے کہ یہ کام نہیں ہوا۔ اس کو انگریزی کے قالب میں ڈھالنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے Do/Does کو لکھتے/بولتے ہیں، پھر I, we, they, you, he, she, it and single name کو بولا اور لکھا جاتا ہے، اس کے بعد نفی کا صیغہ not لگا کر Verb  کی پہلی فارم کا استعمال کرتے ہوئے آخر میں سوالیہ نشان لگا دیا جاتا ہے اور یوں اسے انگریزی میں زمانہ حال مطلق کے قوانین کے مطابق سوالیہ منفی جملے میں  تبدیل کر دیتے ہیں۔ آئیے درج ذیل جملوں کو بغور دیکھیں اور سیکھیں۔
1-کیا میں نہیں جاتا ہوں؟
?Do I not go
2-کیاہم نہیں آتے ہیں؟
?Do we not come
3- کیاوہ نہیں بھاگتے﴿بھاگ تے﴾ ہیں؟
?Do they not run
4-کیا آپ کھانا  نہیں کھاتے ہیں؟
?Do you not eat meal
5- کیاوہ کرکٹ نہیں کھیلتا  ﴿کھیل تاہے؟
?Does he not play cricket
6- کیاوہ کھانا نہیں پکاتی ہے؟
?Does she not cook the meal
7- کیایہ دودھ نہیں پیتی ﴿پی تیہے؟
?Does it not drink the milk
8- کیاحامد گاڑی نہیں چلاتا ہے؟
?Does Hamid not drive the car
   الحمدُ للہ۔۔۔الحمدُ للہ۔۔۔ Present Indefinite Tense  سے متعلق یہ کورس اپنے اختتام کو پہنچا اور اللہ پاک کی مدد شامل حال رہی تو ان شا اللہ تمام کورسز آپ سب کی خدمت میں پیش کیے جائیں گے۔ اب آخر میں اگر آپ چاہیں تو درج ذیل مشق کو خود سے کر سکتے ہیں اور اپنے آپ کو خود سے پرکھ لیں۔ ذیل میں ایک ڈاؤن لوڈ لنک  دیا گیا ہے جس میں خود آزمائشی کی مشق آپ بالکل مفت میں ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی Present Indefinite Tense کی Skill کو خود سے آزما کر دیکھ لیں کہ آیا آپ کو یہ زمانہ حال مطلق بخوبی سمجھ میں آگیا ہے کہ نہیں۔
جزاک اللہ کل خیرا
کمینٹ سیکشن میں اپنی رائے سے  لازمی آگاہ فرمائیں۔
آپ آن لائن مزید کیا کچھ سیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں ضرور بتائیں۔
کیا آپ کو یہ اسباق فائدہ دے رہے ہیں؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں۔